حسین محتشم
پونچھ//نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور ان کو جی ٹونٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں پونچھ میں ایک روزہ نمائشی میچ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کلب اے بمقابلہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کلب بی کے درمیان کھیلا گیا ۔کلب اے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 143 رنز بنائے۔راہول دڑیوڈ کرکٹ اکیڈمی کلب بی کے کھلاڑیوں نے دیئے گئے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اسے آسانی سے حاصل کیا۔ پرویز ملک آفریدی جنہوں نے اس میچ کا انعقاد کیا تھا نے بتایا کہ اس میچ کا بنیادی مقصد صرف نوجوانوں کو منشیات کی لت اور دوسری بری سرگرمیوں سے دور رکھناہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں منشیات کو آج بھی ایک پیچیدہ مسئلے کے طور پر تسلیم نہیں کیا جارہا ہے جب کہ بہت سے لوگ اس کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں معاشرے میں منشیات خریدنے یا استعمال کرنے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ حقیقت سے بچنے کے لئے منشیات کا استعمال ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ منشیات ایسے مادے ہیں جو انسان کے احساسات اور برتاؤ کے انداز کو بدل دیتے ہیں اور ساتھیوں کے دباؤ کی وجہ سے منشیات لی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ G 20 اور نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت منعقد کیا گیا ہے تاکہ نعجوانوں کو اس طرح کی سرگرمیوں میں بھی شامل کرکے ان کو منشیات سے دور رکھا جا سکے۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی ایس ایچ او پونچھ رنجیت راؤ تھے۔
نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت نمائشی میچ کھیلا گیا