Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

رمضان ۔ایام ِمخصوصہ کی حالت میں خواتین کیا کریں؟ فکر و فہم

Mir Ajaz
Last updated: April 6, 2023 12:31 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

 شگفتہ حسن

رمضان المبارک کے مہینے میں جب عورت کے حیض کے دن قریب آتے ہیں تو ہم میں سے اکثر عورتیں مایوس ہو جاتی ہیں کیونکہ ہم ان دنوں سے ڈرتے ہیں جن کی وجہ سے روزہ، تلاوت اور نماز میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر اگر یہ رمضان کے آخری دس دنوں میں آ جائے۔ بعض عورتیں رمضان المبارک میں حیض روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتی ہیں تاکہ اس مقدس مہینے کے فضائل او انعامات حاصل سے اپنے آپ کو محروم نہ رکھیں۔ اکثر عورتیں یہی سوچتی ہیں کہ یہ رمضان ہے، جو سال میں ایک بار آتا ہے اور حیض کے دوران ہم کوئی بھی عبادت نہیں کر سکتے، اس لیے اسے روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کرتی ہیں۔
بلا شبہ عورت کے لیے یہ دن مشکل ہوتے ہیں ،وہ نماز نہیں پڑھ پاتیں، قرآن کریم کی تلاوت نہیں کر پاتیں،جبکہ بہت ساری عورتیں ایسی بھی ہیں جو حیض کو تکلیف، سزا اور گندگی کے طور پر دیکھتی ہیں،اور خود کو اللہ سے بہت دور محسوس کرنے لگتی ہیں۔جبکہ یہ سارے تصورات بالکل غلط ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ حیض عورت کے لیے ایک فطری واقعہ ہے اور ہمیں اسے ایک تکلیف یا گندگی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔
یہ سچ ہے کہ حیض کی مدت میں عورت کو اللہ تعالیٰ نے بعض عبادتوں سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جیسے کہ اس مدت میں نماز ادا کرنا، روزہ رکھنا، قرآن کریم کو ہاتھ میں پکڑنا ممنوع ہے۔ لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم حیض روکنے کے لیے دواؤں کا استعمال کریں یا پھر اللہ کی باقی عبادتیں نہیں کر سکتیں یا پھر اللہ اور قرآن سے جڑ نہیں سکتی۔
جبکہ حیض کے دوران بھی متعدد عبادات کی جا سکتی ہیں۔ لہٰذاہمیں ان دنوں سے پریشان یا مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے خزانوں میں کمی نہیں ہے۔ وہ رکھے ہوئے روزوں پر اتنا اجر دے سکتا ہے جس سے چھوٹے ہوئے روزوں کی تلافی ہو جائے۔ وہ پڑھی گئی نمازوں پر اتنا اجر دے سکتا ہے جس سے چھوٹی ہوئی نمازوں کی تلافی ہو جائے۔ ہمیں ان دنوں سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،یہ زندگی کا ایک عام اور فطری حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے متبادل طریقے عطا کیے ہیں۔ جب آپ روزے رکھنے، نماز پڑھنے یا قرآن پڑھنے کی حالت میں نہیں ہوں گے تو آپ اِن عبادتوں کے علاوہ باقی وہ تمام عبادتیں کر سکتی ہیں، جن کے ادا کرنے سے آپ خود کو ان دنوں کی عبادت سے محروم محسوس نہیں کریں گے۔
آئیں، اب ہم ان عبادتوں کو ڈسکس کریں گے جو ہم حیض کی حالت میں بغیر کسی مشقت کے رمضان المبارک کے ان دنوں میں انجام دے سکتے ہیں اور جن سے ہمیں ان انعامات سے محروم ہونے کا احساس بھی نہیں ستائے گا۔ انشاءاللہ!
�آپ ہر نماز کے وقت کے لیے وضو کر سکتی ہیں اور اپنی معمول کی عبادت گاہ میں بیٹھ کر اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے دعا کر سکتی ہیں۔� حیض کی حالت میں آپ نماز نہیں پڑھ سکتی لیکن آپ اپنی معمول کی عبادت گاہ میں بیٹھ کر اللہ کو یاد کر سکتی ہیں اور اللہ کو یاد کرنا اللہ کے نزدیک ایک افضل ترین عبادت ہے۔�آپ اس دوران اذکار، تسبیحات، توبہ و استغفار اور دعاؤں کا اہتمام کر سکتی ہیں۔� حیض کے حالت میں آپ قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر نہیں پڑھ سکتی لیکن آپ قرآن کو سن سکتی ہیں، اس کے معانی پر غور و فکر کر سکتی ہیں اور رو سکتی ہیں۔
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ میں ایام کی حالت میں ہوتی اور رسول اللہؐ میری گود میں سہارا دے کر بیٹھ جاتے اور قرآن کریم پڑھتے۔(صحیح بخاری و صحیح مسلم)
� آپ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج سکتی ہیں، صدقہ کا کوئی بھی کام انجام دے سکتی ہیں اور اسے متعدد طریقوں سے انجام دیا جا سکتا ہے کیونکہ صدقہ صرف پیسے دینے تک محدود نہیں ہے۔�آپ اسلامی کتابوں کا مطالعہ کر سکتی ہیں اور ان سے فائدہ مند علم حاصل کر سکتی ہیں۔� آپ اللہ کی رضا کے لیے اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ وقت گزار سکتی ہیںاورتمام مذہبی لیکچرز اور کلاسز میں شرکت کر سکتی ہیں۔�آپ صالحین کے بارے میں پڑھ سکتی ہیں اور ان میں سے ایک بننے کی دعا کر سکتی ہیں اور جو چاہیں اللہ سے مانگ سکتی ہیں اور اپنے چھوٹے بڑے سبھی گناہوں، خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگ سکتی ہیں۔�آپ اپنی مقامی کمیونٹی میں شامل ہو سکتی ہیں اور دوسروں کی مدد کر سکتی ہیں اور اپنی تمام نعمتوں کے لیے اللہ کا شکر ادا کر سکتی ہیں۔�آپ غیبت، چوری، حسد، جھوٹ اور ہر ایک قسم کے گناہ سے بچ سکتی ہیں، اپنے بچوں کی تربیت کر سکتی ہیں، لڑائیوں و جھگڑوں سے بچ سکتی ہیں۔یہ وہ عبادات ہیں جو آپ حیض کے دوران اس رمضان میں بغیر کسی وقفے کے انجام دے سکتی ہیں۔
ہمیں خود کو اور دوسری تمام عورتوں کو آگاہ (Aware) کرنا چاہیے کہ دین کتنا وسیع ہے اور عبادت لفظ صرف روزہ اور نماز تک محدود نہیں ہے بلکہ اللہ (SWT) کو خوش کرنے اور اس کا اجر کمانے کے بہت سے طریقے ہیں۔ ہمیں حیض کو لے کر کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اور ہمیشہ امید مندانہ رویہ رکھنا چاہیے۔ مجھے امید ہے اس کو پڑھ کر آپ کو اطمینان ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ ظلم نہیں کیا بلکہ تمہیں اس طرح اجر ملے گا جیسے تم نے بغیر کسی نقصان کے اپنے تمام مذہبی فرائض انجام دیئے ہوں۔

[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وندے بھارت ٹرین سے نہ صرف سیاحت بلکہ رابطے بھی بڑھیں گے:ناصر اسلم
تازہ ترین
ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 68پہنچ گئی
تازہ ترین
اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
ایس آیی اے کے ساوجیاں میں چھاپہ مار کارروائیاں
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?