نیوز ڈیسک
جموں// سانبہ ضلع میں چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد تقریباً 35 سال کی ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ نامعلوم خاتون اتوار کی شام وجے پور کے قریب ریلوے ٹریک پر جموں میل ایکسپریس سے نیچے گر گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔عہدیدار نے مزید کہا کہ وجے پور میں جی آر پی پوسٹ پر تفتیش کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔