Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
جموں

جموں و کشمیر میں مہاجرین کی املاک کے تحفظ کیلئے کسٹوڈین محکمہ ہائی ٹیک ہوگیا | کشمیر میں جائیداد ِ مہاجرین کی جیو ٹیگنگ مکمل، جموں خطے میں کام جاری جیو ٹیگنگ کیلئے 31 مارچ کی آخری تاریخ مقرر،یوٹی میں پراپرٹی ڈیٹا بنک کی تخلیق جاری

Towseef
Last updated: March 28, 2023 5:29 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

سید امجد شاہ
جموں// ایک ڈیٹا بینک کی تشکیل کے ساتھ کسٹوڈین ڈپارٹمنٹ نے شفافیت اور جوابدہی لانے کے مقصد سے جائیداد مہاجرین کی شناخت اور تحفظ کیلئے جموں و کشمیر میں اپنی تمام جائیدادوں کی جیو ٹیگنگ شروع کر دی ہے۔محکمہ کے عہدیداروںکے مطابق کسٹوڈین ڈیپارٹمنٹ نے جموں و کشمیر میں مکمل جیو ٹیگنگ کیلئے 31 مارچ 2023 کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔کشمیر میںمہاجرین جائیدادوں کو جیو ٹیگ/ڈیجیٹائز کیا گیا ہے جبکہ جموں خطے کے اضلاع میں کام جاری ہے حالانکہ پرانے جموں شہر کی جائیدادوں کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ نے جموں و کشمیر میں مہاجرین پراپرٹیز کا ایک کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بینک بنایا ہے جو ہمارے براہ راست کنٹرول میں ہے کیونکہ بہت سی مہاجرین پراپرٹیز ابھی بھی ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔انکاکہناتھا”ہم ان مہاجرین پراپرٹیز کا جامع ڈیٹا مرتب کر رہے ہیں جو ہمارے ذریعہ الاٹی / لیز پر دی گئی تھیں۔ ایک بار جب یہ ہو جائے گا، ہم جموںوکشمیرمیں باقی رہ جانے والی مہاجرین جائیدادوں کے سلسلے میں کارروائی کے دوسرے طریقہ پر عمل کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ “ہم مہاجرین پراپرٹیز کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے محکمہ ریونیو پر منحصر ہیں۔ تاہم، ہمارے پاس کسٹوڈین ڈیپارٹمنٹ میں ریونیو کا عملہ نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مختلف علاقوں میں مہاجرین جائیدادوں کی بہت سی الاٹمنٹ متعلقہ تحصیلداروں (اسسٹنٹ متولیوں کی حیثیت سے) کی گئی اور زیادہ ترکسٹوڈین جائیدادوں کا ریکارڈ برقرار نہیں رکھا گیا ہے۔لہٰذا، ہمارے پاس تحصیلداروں کے ذریعہ کی گئی مہاجرین جائیداد کی الاٹمنٹ کی مناسب تفصیلات نہیں ہیں اور انہوں نے بھی ہمارے ساتھ کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جموں خطہ میں 14 لاکھ کنال سے زیادہ اراضی کسٹوڈین ڈپارٹمنٹ کی ہے”۔انہوں نے یہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ زیادہ ترمہاجرین زمین / جائیدادیں بے گھر افراد / پناہ گزینوں کو الاٹ کی گئی ہیں۔متعلقہ تحصیلداروں نے 1947 کے بے گھر افراد (DPs) کے لیے صوبائی بحالی افسران کے ساتھ مشاورت سے (کسٹوڈین جائیدادوں کی) الاٹمنٹ کی۔ اسی طرح 1965 اور 1971 کے DPs کے حق میں الاٹمنٹ بالترتیب چھمب بے گھر افراد کی نگرانی میں کی گئیں۔ اگرچہ تحصیلداروں نے اس وقت ریکارڈ تیار کیا ہوگا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ، “ہم ای پی پراپرٹیز کو ان کی تصاویر اور مقامات کے ساتھ جیو ٹیگ کر رہے ہیں اور انہیں محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔اب تک، ہم نے جموں کے اربن (جموں پرانا شہر)، کٹھوعہ، جموں خطہ کے راجوری اضلاع اور پوری کشمیر وادی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز/جیو ٹیگ کیا ہے”۔عہدیدارنے کہا “اگلے دو ہفتوں میںہم ادھم پور، سانبہ، پونچھ اور دیگر اضلاع میں کسٹوڈین جائیدادوں کو ڈیجیٹل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مجموعی طور پر ہم خطے میں ایک ماہ میں ڈیجیٹائزیشن کو مکمل کرنے کے قابل ہو جائیں گے‘‘۔ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا مقصد کسٹوڈین پراپرٹیز کو کسی بھی قسم کی تجاوزات سے محفوظ رکھنا ہے ۔ اس مشق کے ساتھ ریونیو حکام (تحصیلداروں) کو مستقبل میں کسی بھی کسٹوڈین جائیداد کو الاٹ کرنے کے لیے پہلے کسٹوڈین ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینی ہوگی۔عہدیدار نے مزید کہا کہ جیسا کہ ریکارڈ اور خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے کا عمل جاری ہے، وہ کسٹوڈین ڈیپارٹمنٹ کی تمام خدمات کو آن لائن لانے کے قابل ہو جائیں گے یعنی الاٹمنٹ اور الاٹمنٹ کی تجدید وغیرہ۔ الاٹیز محکمہ کی ویب سائٹ پر اپنی یوزر آئی ڈی بنا کر آن لائن الاٹمنٹ فیس ادا کریں۔تاہم محکمہ کسٹوڈین کے پاس عملے کی کمی ہے۔انہوں نے جموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا”ہمارے پاس محکمے میں تقریباً نصف عملہ ہے۔ اگر ہمیں فیلڈ وزٹ، آفیشل یا ٹیکنیکل کاموں کے لیے محکمہ میں 116 سٹاف ممبران کی ضرورت ہے، تو ہمارے پاس محکمے میں تقریباً 65 سٹاف ممبر ہیں‘‘۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

جموں

جموں صوبے میں پاکستانی گولہ باری | اے ڈی سی، جے سی او اور بی ایس ایف افسرسمیت 6ہلاک | لواحقین کیلئے10لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان

May 11, 2025
جموں

جموں اور اسکے نواحی علاقوں میں ہفتہ کی صبح سماعت شکن دھماکے اور سائرن جموں شہر دھماکوں سے لرز اٹھا

May 10, 2025
جموں

عمر عبداللہ کا ریہاری اور روپ نگرعلاقوں کا دورہ گولہ باری سے ہوئے نقصان کا لیا جائزہ،ضروری مدد کی ہدایت

May 10, 2025
جموں

منوج سنہاکا سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?