Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بہتر تعلیم و تربیت کیسے ہوگی ؟ غور طلب

Towseef
Last updated: March 21, 2023 12:30 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ہلال بخاری
ہمارے نونہالوں کی بہتری اس میں ہے کہ ہم ان کو نفرت ،پریشانی اور تناؤ سے دور رکھ کر محبت ،شفقت اور ہمدردی کے بنیادی علم اور تربیت سے آگاہ کریں۔ ہمارے گھر ہوں یا اسکول، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے ننھے ذہنوں کو ہر طرح کی اُلجھن اوربُرے خیالات سے پاک و صاف رکھنے کے لئے مسلسل جدو جہد کرتے رہیں۔

کیونکہ ہمارے بچے ہی ہمارا مستقبل ہیں، ان کی بہتر تعلیم اور تربیت ہمارا سب سے اہم فرض ہے۔بچپن زندگی کا سب سے انمول اور سب سے پُر لطف دور ہوتا ہے۔بچپن کی آزادی کی تمنا ہر ایک دل کو ہوتی ہے۔ ایک نو نہال کے لئے جہاں یہ ضروری ہے کہ اسکی صحیح تربیت ہو ،وہیں اسکی آزادی کی بھی ایک بڑی قیمت ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو نفرت ،حسد اور تناؤ کے جذبات سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا ناروا برتاؤ دیکھ کر ہمارے بچوں پر بھی اس کا غلط تاثر پڑتا ہے۔ دنیا میں کوئی ظالم انسان ہی ایسا ہوگا جو اپنے ہاتھوں سے اپنی نسل کو زہر کھلانے کا خوفناک عمل انجام دے، مگر جو لوگ اپنے بچوں کو دانستہ یا نادانستہ طور پر کسی بھی طرح کی نفرت سکھاتے ہیں، وہ بھی ایک طرح کا مجرمانہ کام کرتے سرا انجام دیتے ہیں۔ ہمارے بچوں کا ہم پر یہ حق ہے کہ وہ ہم سے نفرت کے بجائے محبت سیکھیں۔ لہٰذ یہ ہماری اہم ذمہ داری ہےکہ ہم اپنے بچوں کو نفرت اور تناؤ کے ماحول سے دور رکھیں۔ہمارے لئے لازم ہے کہ نہ صرف گھروں بلکہ اسکولوں میں بھی ایسے نظام تشکیل دینےمیں پیش پیش رہیں، جن کی بدولت ہمارے نو نہالوں کو الفت ومحبت ،یکسانیت ،حقانیت اور یکجہتی کی آشنائی ہوسکے۔ ہمارا مستقبل اس امر کے ساتھ بھی وابستہ ہے کہ انہیں معلوم ہو کہ اس کائنات میں موجود مختلف رنگ ،نسل ،مذہب اور قومیں اس دنیا کی خامی کی نہیں بلکہ اس کی خوبصورتی کی دلیل ہے۔

ہمارے بچوں کا ہم پر یہ حق ہے کہ اُنہیںانسانیت ، ہمدردی اور خلوص کا علم اپنے والدین ،اپنے گھر اوراپنی ذات سے ہی مل سکے۔ عصر حاضر میںشاید ہمارے بچوں کو یہ اعلیٰ اقدار سمجھانے میں ہم اس لئے کامیاب نہیں ہو پاتے کیونکہ وہ ان اعلیٰ اقدار کے بارے میں صرف ہم سے سنتے رہتے ہیں مگر عملی طور پر دیکھ نہیں رہے ہیں۔ ظاہر ہےان اقدار کا حقیقی علم تب ہی حاصل ہوتا، جب وہ ان اقدار کا چلن اور طرزِ عمل اپنے گھر اور اپنی ذات میں دیکھ لیتے۔ ہمارے نئی نسل کی مثالی تربیت وہی ہوگی، جب وہ ہماری ذات سے متاثر ہوں گے،اس لئے اس معاملے ہمیں خود خود پہل کرنا ہوگی ۔

اگر ہم آج بھی اپنے بچوں کے سامنے کسی کی ذات ،مسلک ،مذہب یا رنگ و نسل کو لیکر طعنے کستے رہیں تو ہمیں جان لینا چاہیے کہ ہم اپنے ہی بچوں پر ظلم کرتے ہیں۔ ان کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ انسانیت اور ہمدردی کے وسیع علم سے آگاہ ہوں نہ کہ وہ ہم سے کسی بھی قسم کا بھید بھاؤ سکھیں۔

ہمیں اپنے بچوں کو انسان بنانے کی ہر تدبیر کے لئے پہلے خود پر ہی غور کرنا ہوگا کہ ہم کس حد تک اس پر عمل کرتے ہیں۔ اگر علم کے حصول کے لئے اور امتحانات میں کامیاب ہونے کے لئےاپنے بچوںکی تناؤ میں اضافہ کرتے ہیں تو گویا انہیں انسانیت کی بنیادی اصولوں کے علم سے محروم کرتے ہیں جو بہت بڑی زیادتی ہے۔اگر ہم اپنے بچوں پر کسی علم کوسیکھنے کے لئے ذہنی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں تو ہم اُن پر رحم کے بجائے ظلم کرتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی تشدد کی وجہ سے ان کی شخصیت پر برا اثر پڑتا ہے۔ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،جس سےسماج اور قوم بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس لئے ہمارا یہ اولین فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں کو شفقت سے سکھایں تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم سے محبت کا بھی درس لیں۔

ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے گھروں اور اسکولوں میں ہماری قوم اور ہمارے ملک کا مستقبل پلتا اور سنورتا ہے، ہمیں انکی فکر اس طرح سے کرنی چاہیے کہ آنے والے زمانہ ہمیں عزت اور عقیدت کی نگاہ سے دیکھے۔
[email protected]

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?