Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

دلدوز سانحہ اور سوشل میڈیا کارستانی کڑواسچ

Towseef
Last updated: March 18, 2023 2:20 am
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

فاضل شفیع فاضل
اپنی گندی سوچ اور ناپاک مقاصد کے حصول کے لیے عام انسان اور پرامن مسلمان مرد یا عورت کو بے گناہ قتل کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ دین جو حیوانات و نباتات کے حقوق تک کا خیال رکھتا ہے ،وہ اولاد آدم کے قتل عام کی اجازت کیسے دے سکتا ہے! بیٹی اللہ کی طرف سے ایک نعمت بھی ہے اور ایک عظمت بھی ہے ، جس کی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ حال ہی میں بڈگام میں ایک دل کو دہلا دینے والا واقع پیش آیا۔ ایک انسان نے کس طرح حیوانیت سے ایک جواں سال طالبہ عارفہ کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کرکے متعدد جگہوں پر پھینکے۔ کیا ایک انسان اس قدر وحشت اور درندگی کا روپ اختیار کر سکتا ہے! یہ ایک الگ موضوع ہے۔
عارفہ کے قتل سے اس کے گھر والوں پر ایک قیامت ٹوٹ پڑی۔ لیکن بے حد افسوس کی بات یہ ہے کہ چند خودساختہ فیس بک صحافیوں نے کس طرح عارفہ کے قتل کے سانحہ کو سوشل میڈیا پر اُچھالا ہے۔ حد تو تب ہوئی جب ایک فیس بک صحافی نے عارفہ کی ماں سے سوال کیا ،’’ عارفہ کے قتل کو لے کر آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟‘‘۔ افسوس! کیا آپ صحافت کے اصولوں سے بے خبر ہیں؟ فیس بک صحافیوں نے مقتول عارفہ کے گھر پر میلہ لگا کے رکھا ہے۔ دراصل وہ ان کے دکھ درد بانٹنے نہیں بلکہ اپنے اپنےفیس بک پیجوں اور چینلوں کو بڑھاوا دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ چند خود ساختہ صحافیوں نے تو اس قتل کی تحقیقات بھی مکمل کی ہے اور خود سے فیصلے بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔
عارفہ کا دردناک قتل سوشل میڈیا کے ان فنکاروں کے لیے ایک نئی چیز لے کر آئی۔ کسی نے اپنے فیس بک پیج پر ایکن (Animated video) ڈالا تھا، جس میں قاتل شبیروانی کا سرقلم کردیا جاتا ہے اور دوسری ویڈیو میں اس کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔ آخر ایسی ویڈیو کا مقصد کیا ہے؟ محض کچھ Views حاصل کرنا یعنی دوسرے الفاظ میں یہ لوگ عارفہ کے قتل سے بھی فیس بک یا یوٹیوب سے پیسے کما رہے ہیں۔ کشمیر وادی میں سوشل میڈیا خاص کر فیس بک اور یوٹیوب نے تہلکا مچا کے رکھا ہے۔ ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ عارفہ کے قتل کا معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے۔حالانکہ جموں کشمیر پولیس نے محض چند روز میں ہی اصل قاتل کا پردہ فاش کر کے اس کو عوام کے سامنے لا کر کھڑا کر دیا۔ قاتل کو سزا اب قانون دے گا نہ کہ فیس بک یا یوٹیوب! میری قاتل کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا ہے لیکن میرا ضمیر ابھی زندہ ہے۔ عارفہ کے اہل خانہ کو یہاں کے فیس بک جرنلسٹس نے کافی حد تک پریشان کیا ہے۔ ایسے ایسے سوالات پو چھے جا رہے ہیں جو کہ صحافت کے دائرے سے باہر ہیں۔ ایک فیس بک صحافی رو رو کر لوگوں سے ویڈیو شیئر کرنے کی تلقین کر رہا تھا، اس کے آنسو عارفہ کے لئے نہیں بلکہ اپنی چینل کے لیے تھے ،کیونکہ ہمارے فیس بک اور یوٹیوب حضرات کو ایسے موقعوں کا فائدہ اٹھاناخوب آتا ہے۔
سوشل میڈیا نے صحافت جیسے اعلیٰ پیشے کو کافی نقصانات سے دوچار کیا ہے اور کشمیر کے ہر گھر میں ایک فیس بک صحافی موجود ہے۔ یہ لوگ اپنی اپنی چینلوں کو فروغ دینے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں اور جھوٹی اور غیر مستند خبروں کو بڑھاوا دینے میں ان کا اہم کردار رہتا ہے۔ ان کی صحافت کا دائرہ شئیر (Share) سے شروع ہوکر سبسکرائب(Subscribe) پر ختم ہوتا ہے۔ ان کا ویڈیو کس حد تک صحیح ہے، اس بات کی ان کو کوئی پرواہ نہیں رہتی کیونکہ ان کو جلد از جلد اپنی چینلوں کو (Monitize) کرنا رہتا ہے تاکہ فیس بک یا یوٹیوب ان کی کمائی کا ایک نہ رُکنے والا ذریعہ بن جائے۔
مقتول عارفہ کے گھر میں اس وقت متعدد فیس بک صحافی اور یوٹیوبر موجود ہیں جو ہر روز طرح طرح کی ایک نئی ویڈیو نکالتے ہیں، جس سے ان کی اچھی خاصی کمائی ہو سکے۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ صحافت جیسے عظیم پیشے سے کس طرح ایسے لوگوں نے کھلواڑ کیا ہے اور ان کی تعداد میں بڑھتا اضافہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے!
آج جو لوگ عارفہ کے گھر سے روز نئی نئی دلخراش ویڈیوز بناتے ہیں، اگلے چند روز میں غائب ہو جائیں گے اور اس سانحہ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بھول جائیں گے۔ یہ صحافت نہیں بلکہ مفاد پرستی ہے۔ یہ لوگ پھر سرکار سے پوچھنے کی زحمت نہ کریں گے کہ آخر عارفہ قتل کیس کی سماعت کہاں تک پہنچی!
ایسے لوگوں کو بڑھاوا دینے میں ہم سب شامل ہیں کیونکہ انکی ویڈیوز کو ہم لوگ آگ کی طرح پھیلاتے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان ویڈیوز کو دیکھتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں جس سے ایسے خود ساختہ صحافیوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے خودساختہ صحافیوں کی جانچ پڑتال کرنا اب وقت کی ضرورت بن چکی ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے کام لے کر ایسے لوگوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا ہوگا۔ اللہ تعالی مقتول عارفہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?