Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

دِل کے ٹکڑے ہزار ہوئے فکر و فہم

Towseef
Last updated: March 18, 2023 2:20 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

منتظر مومن وانی
ضلع بڈگام میں ہماری ایک بہن عارفہ جان کے بہیمانہ قتل سے انسانیت شرمسار ہے۔ہر ذی ہوش انسان دم بخود ہے، باغیرت والدین حیران و پریشان ہیں اور ہر ذی شعور فرد اس خیال میں غمگین ہے کہ انسان نے انسانیت کو کیا بنا دیا ہے کہ اپنی تھوڑی سی نفسانی خواہش کے لئے دوسرے انسانوں کو طویل رنج و کلفت سے دوچار کردیتا ہے ۔اس واقعے سے ہر آنکھ نم ہوئی اور ہر ایک کلیجہ بے قرار ہوا۔شبیر نامی قاتل نے قوم کو بیدار کیا کہ ہمارے سرزمین میں کیسے بدکرادر لوگ رہتے ہیں، جن کے سبب یہاں کی انسانیت داغدار ہوتی جارہی ہے ۔عارفہ کے دردناک موت نے ہمارے روح پر جو کاری ضرب لگائی ہے،اس نے ہمارے ذہنوں کو منتشر کرکے رکھ چھوڑا ہے۔سماجی ،سیاسی ،مذہبی اور دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کو ہر فکر سے بالاتر ہوکر پہلے اس مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کرنا چاہئے،اور کوئی ایسا ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے تاکہ اس قوم کی بیٹی ہر روز یہ محسوس نہ کرے کہ وہ درندوں کے جھرمٹ میں زندگی کے دن کاٹ رہی ہے۔اگر آج ہم خاموش رہے توکل ہماری عارفہ جیسی سیکڑوں بیٹیاں اس جیسی صورت حال کا شکار ہوسکتی ہیںیا کسی اوردرندگی کی نشانہ بن سکتی ہیں۔ہر ایک فرد کو ایم ذمہ دار شہری بن کر اس کا تدارک کرنے کے لئے کمر بستہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنے محلوں اور علاقوں میں بیٹیوں کی عزت و عصمت اور زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینےکی ضرورت ہے۔ہمیں چاہئے کہ یک زبان بن کر قانونی اداروں کو آگاہ کریں کہ وہ ایسے مجرموں کے لئے ایسا قانون نافذ العمل لائے،جس کو سُن کر ہی کوئی بدکردارفردملت کی کسی بہن یا بیٹی سے کسی قسم کی زیادتی کرنے سے قبل ہی لاکھ بار سوچے۔ ساتھ ہی دورِ عصرکی نوجوان نسل کو بھی بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے جرائم کا مکمل طور پرقلع قمع ہوجائے۔ہمیں زبان سے صرف واویلا ہی نہیں کرنا ہے بلکہ جرأت مندی سے عملی طور پر ایسے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے، جس سے ایسے حیوانوں کو قابو کیا جاسکے۔اس واقعہ سے چند تنگ نظر لوگوں نے منفی سوچ اپنا کر ہماری بیٹیوں کو حوصلہ شکن کیا ہے کہ بیٹی کا پڑھنا، اس دور میں جائز نہیں یا بیٹی ہونا ہی پریشانی ہے۔یہ خیال اُن کی ذہنی پستی کا ثبوت ہے۔ہماری بیٹیوں کے عظمت کا اعلان امام کائنات حضرت محمد ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے اور ہم اس عظمت پر ایمان رکھتے ہیں۔ہماری بیٹیوںکو اسلامی قانون کے دائرے میں ہر ایک ترقی حاصل کرنے کا حق ہے۔ہماری بیٹیوں کو حوصلہ شکنی نہیں بلکہ جرأت کا مظاہرہ کرکے ان کو تحفظ بخشنا ہے۔بڈگام کے واقعے سے اگر قوم جاگ نہ گئی تو ’ہماری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں‘ جیسی ہوجائے گی۔نوجوانوں کو اپنی فکر متحرک کرکے قوم میں سپاہ بن کر ہر علاقے اور محلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہر کسی کی بہن ، بیٹی کو تحفظ حاصل ہوسکے۔اللہ ہماری اس مقتولہ بہن عارفہ کی مغفرت کرکے جنت الفروس عطا کرے۔آمین
)رابط۔ :9797217232)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع
تازہ ترین
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?