جموں//جموں صوبہ کے ادھم پور ضلع کے ٹکری علاقے میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر PB06B-7355 تیز رفتاری سے ادھم پور سے جموں کی طرف جا رہا تھا کہ جب ٹکری منڈ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور سی آر پی ایف کی گاڑی زیر نمبر JK02BN-6560سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے پانچ جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت اے ایس آئی برج لال، ایس جی ڈی اشوک کمار، اے ایس آئی گووند راج، اے ایس آئی ایس سلور راج اور اے ایس آئی رومیش کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں زخمی افراد کو علاج کے لیے نارائنا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 62/2023 زیر دفعہ279/337 آئی پی سی درج کر کے حادثے کی
ادھم پور سڑک حادثہ میں 5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی