جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز ضلع سانبہ میں ایک فوجی بیرک کے اندر گزشتہ سال اپنے ساتھی کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں ایک فوجی اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مہاراشٹر کے رہنے والے سپاہی پوار پرتھمش (21) کی لاش گزشتہ سال 20 مئی کو گولی کے زخم کے ساتھ برآمد کی گئی تھی، جس کے بعد تفتیش کی کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ کی رہنمائی میں تفتیش کے دوران اکٹھے کیے گئے شواہد کی بنیاد پر، تفتیش کی گئی اور سانبہ پولیس تھانہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران کئی جوانوں سے پوچھ تاچھ کی گئی اور اس دوران قاتل کی شناخت کر لی گئی۔
عہدیدار کے مطابق،فوجی اہلکار ویدیا خوشرینگ، جو مہاراشٹر کا رہائشی ہے، کو گرفتار کیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والا ہتھیار، ایک اے کے اسالٹ رائفل، ضبط کر لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام پہلووں اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی کارروائی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
سانبہ میں ساتھی کو قتل کرنے کے الزام میں فوجی اہلکار گرفتار