حیدرآباد// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی آنے والے وقتوں میں بھی جاری رہے گی۔
سی آئی ایس ایف کے 54ویں یوم تاسیس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
دعویٰ کرتے ہوئے کہ این ڈی اے حکومت نے پچھلے نو سالوں میں داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹا ہے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر میں تشدد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے، جبکہ شمال مشرقی اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں شورش بھی کم ہوئی ہے اور لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور بہت سے لوگ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔
پہلی بار، سی آئی ایس ایف دہلی قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) سے باہر یہاں سی آئی ایس ایف نیشنل انڈسٹریل سیکورٹی اکیڈمی (این آئی ایس اے) میں اپنی سالانہ یوم تاسیس کی تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی: امت شاہ