سید زاہد
بدھل/ / جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے بدھل علاقے کا ایک مقامی شہری جمعہ کی شام سکم میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق، متوفی تعمیراتی محکمہ گریف کا ملازم تھا جو کہ سکم میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔
زرائع نے بتایا کہ سکم میں کام کرنے کے دوران ڈمپر سڑک حادثے کا شکار ہوگیا اور ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں محمد فاروق وانی ولد عبدالرشید وانی عمر تقریباً 38 سکنہ بدھل ،لقمہ اجل بن گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو جموں و کشمیر کے بدھل میں تدفین کے لیے لایا جائے گا۔