رام بن// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مرمتی کام کاج کے پیشِ نظر گزشتہ روز بند رہنے کے بعد دوطرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن – بانہال سیکٹر میں مرمتی کام کے پیشِ نظر بند رہنے کے بعد آج شاہراہ کو دوطرفہ آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے تعاون کی اپیل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے شاہراہ کے مرمتی کام کاج کے پیشِ نظر 24فروری ،3 مارچ اور 10 مارچ کو ’ڈرائی ڈے‘ قرار دیا تھا، اور ان دنوں کے دوران ناشری ٹنل سے بانہال ٹنل تک ٹریفک آمد ورفت کو مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی دوران آج شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال کردی گئی ہے۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پر بحالی کا کام جاری ہے۔
جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک آمد ورفت بحال