جموں//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، جموں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف 11 مارچ (ہفتہ) کو جموں بند کی کال دی ہے۔
جموں میں آج ایک پریس کانفرنس کے دوران سی سی آئی نے کہا کہ پہلے ہی جموں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر ہے اور چھوٹے بڑے تمام کاروباریوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت ان پر اب پراپرٹی ٹیکس نافذ کر کے انہیں مزید بوجھ تلے دبانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے خلاف کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے 11 مارچ کو بند کی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11مارچ کو جموں کے تمام تجارتی و کاروباری ادارے بند رہیں گے۔
اسی دوران انہوں نے جموں کے تاجروں اور تمام سٹیک ہولڈروں سے بند میں بھر پور کرنے کی اپیل کی۔
سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور جلد اسے واپس لے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے یکم اپریل 2023 سے جموں وکشمیر کے بلدیاتی علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے زریعے حاصل رقم کو شہروں اور قصبوں میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کیلئے میں لایا جائے گا اور عام انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں گے۔
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف سی سی آئی نے 11 مارچ کو جموں بند کی کال دی