کٹھوعہ//کٹھوعہ ضلع میں دس برسوں سے فرار ملزم کو پولیس نے ڈرامائی کارروائی کے دوران دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کھٹوعہ راجباغ کے علاقے میں پولیس نے ملک دشمن سرگرمیوں کے ایک معاملے میں دائر ایک ایف آ ئی آر زیر نمبر 233/2013میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو گزشتہ 10 برسوں سے پولیس کی گرفت سے آزاد تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کومصدقہ اطلاع ملی کی منظور احمدنامی ملزم راج باغ کھٹوعہ کے علاقے میں موجود ہے۔
پولیس نے اپنے زرائع استعمال میں لائے او رمذکورہ د س برسوںسے فرار ر ملزم کواس وقت دبوچ لیاجب وہ پولیس کوچکما دینے کے لئے کسی اور جگہ منتقل ہونے جارہاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مزکورہ ملزم کی گرفتاری عمل میںلاکر اس سے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کرمعاملے کی از سرنو تحقیقات شروع کردی۔
ایس ایس پی کھٹوعہ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ د س برسوںسے فرار ملزم کوڈرامائی کارروائی کے دوران حراست میں لے لیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ملک دشمن سرگرمیوں میں پولیس کوانتہائی مطلوب تھا ۔
کھٹوعہ میں مفرور ملزم ایک دہائی بعد گرفتار: پولیس