جموں// جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی سری نگر اور جموں میں جمع ہو کر ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔
جموں میں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سیول سیکریٹریٹ کی طرف یش قدمی شروع کی جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد طلبا کو گاڑیوں میں بھر کر پولیس تھانہ پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے احتجاجیوں پر جم کر لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بکھیرنے کی کوشش کی گئی۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ’ایپ ٹک‘ پر پابندی لگاو¿ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جے کے ایس ایس بی کی مختلف اسامیوں کے امیدوار ہیں۔انہوں نے کہا، ’ہم دیکھ رہے ہیں یہاں جمہوری اصولوں کو مسمار کیا جا رہا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ایپ ٹک کمپنی نے کئی ریاستوں میں گھوٹالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو یہاں بھی دوبارہ بلیک لسٹ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
دریں اثنا جموں میں بھی ایپ ٹک کمپنی کے خلاف نوجوانوں نے زور دار احتجاج کرکے اس کو بلیک لسٹ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ا±میدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سیول سیکریٹریٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی تاہم پہلے سے تعینات جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ا±نہیں روکا جس دوران متعدد مظاہرین کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
جموں میں ایپ ٹک کمپنی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کا لاٹھی چارج، کئی گرفتار