جاوید اقبال خان
مینڈھر//پونچھ ضلع کے سرحدی علاقہ میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکارزخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ، بظاہر اتفاقی طور پر ہوا،جس سے فوجی اہلکار زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کی شناخت لانس نائیک راجیو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اودھم پور میں فوج کے کمانڈ ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔
دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔