راوجوری//ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں جمعرات کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 2 افراد از جان جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کوٹرنکہ سے بدھل جا رہی ایک منی بس بدل کنڈی روڈ پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں 14 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی پہنچایا گیا جہاں ان میں سے 2 افراد زخموں کی تب نہ لاکر دم توڑ گئے۔
متوفین کی شناخت شکیل احمد ولد محمد بشیر ساکن کول اور بدر حسین ولد خان محمد ساکن کنڈی کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد جی ایم سی ایسو سی ٹیٹ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
پولیس زرائع نے زخمیوں کی شناخت محمد امین ولد علم دین، صدام حسین ولد اقبال شاہ، محمد حفیظ ولد محمد نذیر، بگو بیگم زوجہ محمد قدیر، محمد عرفان ولد منیر حسین، عبدالرشید ولد سراج الدین، پشپا دیوی ، بلو بیگم زونہ عالم دین، زاہدہ بیگم زوجہ ، محمد یونس، پروین اختر، صوبیہ کوثر، اور شاہدہ بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔
راجوری سڑک حادثے میں 2 از جان، 12دیگر زخمی