راجوری//راجوری ضلع کے علاقے نوشہرہ میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار منگل کی صبح اپنے کیمپ کے اندر مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
متوفی کیرالہ کا رہنے والا ہے اور حال ہی میں راجوری میں تعینات ہوا تھا اور وہ سی آر پی ایف کی اٹھارہ اضافی کمپنیوں کا حصہ تھا جنہیں یکم جنوری کے ڈانگری حملے کے بعد علاقے میں بھیجا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اہلکار راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ٹین برج کیمپ کے اندر سنٹری ڈیوٹی پر تھا جہاں وہ خون میں لت پت مردہ پایا گیا۔
حکام نے بتایا،”ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے جس میں اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار لی تاہم حادثاتی طور پر گولی لگنے کے واقعے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا” ۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال لایا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا