جموں// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ملوثین کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا،”سوگوار خاندان سے میری دلی تعزیت۔ انتظامیہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے اور ہم دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کا مضبوطی سے اور فیصلہ کن طریقے سے مقابلہ کرتے رہیں گے“۔
یاد رہے کہ اتوار کی صبح مشتبہ مسلح افراد کے حملے میں ایک بینک سیکورٹی گارڈ مارا گیا ہے، جس کا تعلق اقلیتی طبقہ سے تھا۔
جموں وکشمیر کی مین سٹریم سیاسی جماعتوں کے علاوہ پنڈت طبقہ کی تنظیموں نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔
پلوامہ ہلاکت؛دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ: ایل جی سنہا