نئی دہلی//مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت میں “ریکارڈ اضافے” کے بعد، کچھ سیاست دان بھی وادی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دیگر حصوں میں فرصت کا وقت گزار رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
مرکزی وزیرِ سیاحت ریڈی نے کہا،”آزادی کے بعد، جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم ایک سال کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو، 2022 میں، جموں و کشمیر میں تقریباً 1.8 کروڑ سیاحوں نے دورہ کیا تھا “۔
ریڈی نے کہا کہ وہاں “شاید ہی کوئی سیاح” تھا لیکن آج کچھ سیاست دان “وہاں بھی کھیل رہے ہیں” اور سری نگر اور جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں فرصت کا وقت گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا،”یہ اچھی بات ہے، لوگوں کو جانا چاہیے، یہ ہمارے ہندوستان کا حصہ ہے۔ آج یہی صورتحال ہے، لوگ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں“۔
ریڈی نے جمعرات کو پوسا کے انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ، کیٹرنگ اینڈ نیوٹریشن (IHM) میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر نے گزشتہ سال 4 اگست کو کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی بعد نریندر مودی حکومت کے “تبدیلی کے اقدامات” کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں میں ہوائی اڈوں اور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی “ریکارڈ آمد” درج کی گئی ہے۔
ان کے تبصرے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کی تیسری برسی سے ایک دن پہلے آئے تھے۔
جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،کچھ سیاستدان بھی لطف ہوئے: جی کشن ریڈی