پلوامہ//پلوامہ میں پولیس نے ڈی پی ایل پلوامہ میں سوک ایکشن پروگرام کے زیراہتمام پینٹنگ اور کیرم مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں ضلع پلوامہ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول پاریگم کی عروبہ جان، اے ای ایم ایس منڈونا کی افحانہ گلزار اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈ سکول نیوہ کی ارینا امین نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح کیرم مقابلے میں گورنمنت ہائر سیکنڈ سکول نیوہ کی رابعہ نثاراور دانش احمد بٹ گورنمنٹ ہائی سکول وہی بگ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے دیگر پولیس افسران کی موجودگی میں جیتنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔