گلمرگ//محکمہ سیاحت کی الرٹ سکی پیٹرولنگٹیم نے کل ہماچل پردیش کے ایک سنو بورڈر کو بچایا جس کا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا اور وہ تیز ہوا کے موسم کی وجہ سے گلمرگ کی ڈھلوانوں کے اوپری حصے میں پھنس گئی تھی۔گلمرگ کے اونچے علاقوں میں تعینات اہلکاروںکو اسکائیر، امیت کپور، جو پیشہ سے پائلٹ ہیں، کی ریڈیو کال موصول ہوئی ۔ لیڈی سنو بورڈر K3 مڈ ماؤنٹین سے متصل بیک انٹری کے قریب پھنس گئی تھی۔چونکہ موسم کافی تیز تھا لیکن اس کے باوجود تین رکنی سکی ٹیم جس میں معراج الدین، محمد اشرف اور عبدالاحد شامل تھے نے ایک ٹوبوگن اور دیگر ضروری ابتدائی طبی امداد کے ساتھ اوپر کی طرف سفر کیا اور جلد ہی سکی ارکان کی جانب سے فوری ریسکیو شروع کر دیا گیا۔ . سنو بورڈر کو ٹوبوگن میں لاد دیا گیا تھا، اسے فوری ابتدائی طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس ماہ کے اوائل میں اسی طرح کے ایک واقعے میں، سکی ٹیم نے نارویجیئن اسکائیر کو اس وقت بچایا تھا جب وہ اپنا سکی ٹریک کھو کر غلط ٹریک پر اتر گیا تھا۔