سری نگر//جموں و کشمیر بھر میں جمعرات کو شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیاتاہم زیادہ تر مقامات پر نقطہ انجماد سے نیچے ہی درج کیا گیا۔ اسی دوران سری نگر اور قاضی گنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا تاہم آج دن بھر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.05 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.6 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.7 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ، بٹوت میں 5.3، کٹرہ میں 12.0 اور بھدرواہ 4.6ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 18 فروری تک مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، جس کے بعد میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے ۔19 سے 20 فروری کی دوپہر تک بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔
کشمیر؛ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان