رام بن// بدھ کی دیر رات رام بن ضلع کے پنتھیال کے قریب گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ٹرک ڈرائیور کی موت ہو گئی، جبکہ ایک الگ سڑک حادثے میں ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، تازہ سبزیوں سے لدا ٹرک پنتھیال کے قریب گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت شمشیر سنگھ ولد گوردیو سنگھ ساکنہ پنجاب کے طور پر ہوئی، موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔
دریں اثنا، اسی طرح کے ایک واقعے میں رام بن کے چملواس علاقے کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی کے کھائی میں گرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت ثاقب رشید ولد عبدالرشید ایتو ساکنہ بانہال کے طور پر ہوئی ہے جسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا گیا ہے۔
الگ الگ سڑک حادثات میں ڈرائیور ازجان، ایک اور زخمی