رام بن//ضلع رام بن کے مہاڑ کیفے ٹیریا موڑ علاقے میں پتھراواور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ مہاڑ اور کیفے ٹیریا موڑ میں پتھر گرآنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پتھر گرنے کا سلسلہ رکنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
پتھر گر آنے وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ بند