سری نگر//وادی کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والی جموں سری نگر قومی شاہراہ پر جزوی ٹریفک آمد و رفت کو بحال کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ شب مہاڑ علاقے میں پتھر گرآنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تھم گیا ہے اور شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کے بعد یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ درماندہ گاڑیوں اور مسافروں کو نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شاہراہ پر سفر کرنے سے ٹریفک حکام سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق جانکاری حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شاہراہ پر رام بن کے مہاڑ-کیفے ٹیریا موڑ علاقے میں وقفے وقفے سے پتھر گرآنے کی وجہ سے شاہراہ رات بھر سے آج صبح10 بجے تک بند رہی۔تاہم اب شاہراہ کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
جموں سری نگر شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت جزوی بحال