ریاسی// ریاسی ضلع کے مہورے علاقے میں ایک ندی پر تعمیر ایک پل اس وقت گر گیا جب گزشتہ شام دو ڈمپر اسے عبور کر رہے تھے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دونوں ڈمپر مہور اور چسانہ تحصیلوں کے درمیان واقع بدورا ندی میں گرے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور زخمی ہوئے جنہیں پولیس سمیت اور امدادی کارکنوں نے ہسپتال منتقل کیا۔
ایس ڈی ایم مظاہر حسین شاہ نے پل گرنے اور ڈرائیوروں کے زخمی ہونے کے ساتھ ڈمپر کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی۔
حادثے میں زخمی ڈرائیوروں کی شناخت امجد خان اور شوکت علی ، سکنہ کوٹرنکا راجوری کے طور سے ہوئی ہے۔
ریاسی میں پل گرنے سے 2 ڈرائیور زخمی