جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے باغ بہو میں سارس اجیو یکا میلے کا دورہ کیا۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم جموں مردھو سلاتھیہ اور مشن کے دیگر ملازمین بھی تھے۔اَپنی آمد پراُنہوں نے ملک بھر سے کاریگروں ، سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کاروباریوں سے ملے اور ان سے بات چیت کی۔دوران بات چیت اُنہوں نے میلے میں شریک خواتین سے اَپنے تجربات اور ممبران کی طرف سے کی جانے والی سیلزکے بارے میں رائے لی۔اُنہوں نے جموں میں جموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) کی طرف سے کی جانے والی اس طرح کی کوشش کی تعریف کی۔جموںمیں سارس میلہ شہری اور دیہی ثقافتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کررہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں سے خواتین آئی ہیں۔سارس نہ صرف انہیں معاشی ترقی اور بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ اُنہیں ایک دوسرے کی بھرپور ثقافت اور روایت کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔میلے میں ملک بھر کی 17 ریاستوں اور یوٹیز سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی شرکت دیکھی جارہی ہے ۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی میں اَپنی نوعیت کا پہلا 11 روزہ میلہ ہے۔اِس میگا ایونٹ نے دیہی ایس ایچ جی خواتین کو اَپنی تیارکردہ مصنوعات کی فروخت، فروغ دینے اور فروخت کرنے کے مختلف پلیٹ فارموں کے ساتھ مارکیٹنگ کے روابط پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ نمائش کے مقام پر زائد اَز60 سٹال اور 10فوڈ کورٹس لگائے گئے ہیں جن میں ہینڈی کرافٹس ، ہینڈلوم اور ضیافتوں کی نمائش کی گئی ہے۔یہ میلہ 4 ؍فروری 2023ء کو شروع ہوا اور 14 ؍فروری 2023 ء کو اختتام پذیر ہو گا۔