جموں// سی بی آئی نے آج سانبہ میں ایک جونیئر افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔
سی بی آئی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک شکایت ملنے کے بعد ملزم گوپال راج شرما، جونیئر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر (ڈی آئی سی) سانبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔
بیان کے مطابق، شکایت کنندہ نے کہا کہ افسر نے ایس بی آئی سے 10 لاکھ روپے کا ڈی آئی سی سپانسرڈ قرض لیا تھا، اور سبسڈی حاصل کرنے کے لیے، ڈی آئی سی سے ’نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ ‘ (این او سی)کی ضرورت تھی جس کے لیے ملزم نے مبینہ طور پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے 20ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے، “شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ معاملہ 15ہزار روپے میں طے ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد سی بی آئی نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے ایک حکمت عملی تیار اور ملزم کو 15ہزار روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو کل (اتوار) خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا جائے گا”۔
سانبہ میں سرکاری ملازم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار