نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیں گے۔
وزیرِ اعظم نے اس تقریب میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہفتہ کی صبح ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے’گلمرگ میں منعقد ہو رہے تیسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ کھیل گلمرگ کے خوبصورت ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں’۔
وزیر اعظم نے مزید کہا، ”اس تقریب سے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا”۔
یاد رہے کہ مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کے روزگلمرگ میں تیسرے کھیلو انڈیا ایڈیشن کا آغاز کیا، جس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سرمائی کھیل جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیں گے: مودی