سید اعجاز
ترال//شاہ پورہ چھانکتار ترال میں نوجوانوں کو کھیلنے کا میدان موجود نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً سڑک پر کھیلنا پڑتا ہے ۔مقامی نوجوانوں نے بتایا ترال کے مختلف علاقوں میں سرکار نے متعدد کھیل کے میدان تعمیر کئے ہیںلیکن قصبہ ترال سے صرف پانچ کلو میٹر دور شاہ پورہ چھانکتار نامی گائوں میں سرکاری اراضی موجود ہونے
کے باوجودکھیل کا میدان دستیاب نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔