جموں// راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پیر کی صبح سانبہ ضلع کے وجے پور سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان دوبارہ شروع ہوئی ۔
کانگریس زرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ، جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال، سابق وزیر طارق حمید اور جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر جی اے میر کے ساتھ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد وجے پور میں راہول گاندھی کے ساتھ شامل ہوئے۔
یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور 30 جنوری کو جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی، جس میں راہول گاندھی ایک میگا ریلی سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرائیں گے۔
بھارت جوڑو یاترا وجے پور سے دوبارہ شروع