راجوری//سیکورٹی فورسز نے راجوری ضلع میں مشترکہ آپریشن کے دوران 2 آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے پیر کو کہا کہ اس نے فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر راجوری ضلع کے ڈاسل اور اس سے ملحقہ علاقے میں دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) برآمد کیے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ 22جنوری2023 شام 6بجے پولیس، ایس او جی راجوری، فوج کی 225 فیلڈ رجمنٹ اور سی آر پی اید کی 72بٹالین کی طرف سے ڈاسل اور اس کے ملحقہ علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ بعد میں آئی ای ڈیز کو بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے تباہ کر دیا اور ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔
اس سلسلے میں متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
راجوری میں مشترکہ آپریشن کے دوران 2 آئی ای ڈی برآمد: پولیس