نیوزڈیسک
سانبہ//ناروال جموں میں دو دھماکوں کے بعد سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے سے دوبارہ شروع ہوئی۔ نروال کے ٹرانسپورٹ نگر میں دو دھماکوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے اے آئی سی سی لیڈر راہول گاندھی کے سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاتراکو جموں و کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی تعیناتی کے ساتھ کثیر سطحی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ راہول گاندھی کا پیدل مارچ 23 جنوری 2023 کو سخت حفاظتی انتظامات میں جموں میں داخل ہوئے اور یاترا اس وقت جاری ہے ۔ ایک دن کے وقفے کے بعد کڑے سیکورٹی انتظامات کے بیچ بھارت جوڑو یاترا دوبارہ بحال ہوئی ۔ اتوار کی صبح پیدل مارچ شیڈول کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب ہیرا نگر سے جموںپٹھانکوٹ ہائی وے کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے قریب سے شروع ہوا جسے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے سیل کر دیاتھا ۔ بھارت جوڈو یاترا میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ جموں کشمیر پردیش کانگریس کے سربراہ وقار رسول وانی، ورکنگ صدر رمن بھلا اور ترنگا لے کر سینکڑوں رضاکار بھی شامل تھے ۔ گاندھی صبح 8 بجے کے قریب لونڈی چیک پوائنٹ کو عبور کرنے کے بعد سانبہ ضلع کے تپیال گگوال میں داخل ہوئے اور دونوں طرف انتظار کرنے والے پرجوش کارکنوں اور حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔اس دوران سینئر ایڈوکیٹ موہندر کمار بھردواج کی قیادت میں وکلاء کا ایک گروپ راہل گاندھی کے ساتھ سانبہ کے قریب ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں شامل ہوا۔بعد میں راہل گاندھی نے ناشتے پر ان سے بات چیت کی۔ ایڈوکیٹ بھردواج نے انہیں موجودہ سیاسی صورتحال اور لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔تقریباً 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعدمارچ سانبہ کے وجے پور سے جموں کیلئے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے چک نانک میں ایک رات کو ٹھہرے گا۔اس دوران یاترا وہاں سے نکل کر آج یعنی پیر کو جموں کی حدود میں پہنچے گی اور یہاں ستواری میں جلسہ ہوگا جس کے بعد یاترا رات کو سدھرا میں قیام کرے گی اور اگلے روز ادھم کیلئے روانہ ہوگی۔ ادھر یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق راہول گاندھی کے لئے پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ پرامن مارچ کو یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی کے لئے کافی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔مارچ 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوا اور جمعرات کو پنجاب سے جموں و کشمیر میں داخل ہوا۔ یاترا سرینگر میں 30 جنوری کو راہول گاندھی کے ذریعہ کانگریس ہیڈکوارٹر پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ختم ہونے والی ہے۔
سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ بھارت جوڑو یاترا دوبارہ بحال | آج یاترا جموں پہنچے گی،ستواری میں جلسہ ہوگا،رات کو سدھرا ٹھہرے گی