بیونس آئرس// قطر میں فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی جتوانے والے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ایک کسان نے بے حد منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ملک کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کروانے پر فٹبال کے دیوانوں نے میسی کے ٹیٹو اور دیواروں پر پوسٹرز جہاں آویزاں کیے وہیں اب کچھ منفرد انداز میں ان کی عزت افزائی کی گئی ہے۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کسان نے مکئی کے کھیت میں فصل کو اس طرح اگایا گیا ہے کہ اس میں فٹ بال سٹار لیونل میسی کے چہرے کو نمایاں کر دیا گیا ہے ، انہوں نے میسی کی یہ تصویر ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے علاقے لاس کاندورز میں میکسی ملیانو نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں 124 ایکڑ کے حصے پر اس خوبصورت طریقے سے فصل اگائی کہ فصل اگنے پر فضا سے دیکھنے پر میسی کی شبیہ نطر ا?تی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خیال زرعی شعبے کی طرف سے میسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ، میسی کا چہرہ ڈیجیٹل زرعی پلیٹ فارم کی مدد سے مختلف کثافتوں پر بیج بو کر بنایا گیا تھا۔ کسان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ہم ارجنٹائن کی جیت پر بھی خوش ہیں، ہم ٹیم کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ اسے فتح سے پہلے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔یاد رہے ارجنٹائن میں قحط سالی نے ملک کے وسطی مشرقی صوبوں کو متاثر کیا ہے۔ واضح رہے کہ فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پنالٹیز پر شکست دے کر ارجنٹائن تیسری مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بنا ہے۔ادھرسعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں پی ایس جی نے رونالڈو الیون آل اسٹار الیون کو 4-5 سے ہرایا،کنگ فہد سٹیڈیم میں کھیلے گئے دنیائے فٹبال کے ستاروں سے بھرے میچ میں مہمان خصوصی بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن تھے۔خیال رہے دوستانہ میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اس میچ کے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا تھا جو سعودی عرب کے تاجر مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں خریدا۔