جموں // وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے 20 جنوری 2023 کو رائزنگ سٹار کور کے ٹائیگر ڈویژن کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت دفاع کااستقبال جموں میں ٹائیگر ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل گورو گوتم نے کیا۔اجے بھٹ نے بلیدان ستمبھ میں ایک رسمی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔مرکزی وزیر کو ٹائیگر ڈویژن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹائیگر ڈویژن کے دستوں سے بات چیت کی اور قوم کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض کے تئیں لگن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر ان کے حوصلے کو سراہا۔