راؤرکیلا//یو این آئی// ملائیشیا نے پیر کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول سی کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں چلی کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کی جانب سے واحد گول رضی رحیم (26ویں منٹ) نے کیے جبکہ جوآن اموروسو (20ویں منٹ) اور مارٹن روڈریگز (29ویں منٹ) نے گول کرکے چلی کو 2-1 کی برتری دلادی۔ ملائیشیا نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اشرف ہمسانی (41ویں) اور نورسیافک سمنتری (42ویں) کے گول کی بدولت میچ 3-2 سے جیت لیا۔ملائیشیا کی ٹیم دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ پول سی میں تیسرے نمبر پر ہے اور اس نے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ چلی اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے ادھرنیدرلینڈ نے کپتان تھیری برنک مین کی قیادت میں فارورڈ لائن کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے گروپ سی مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 4-0 سے شکست دی۔ ڈچ ٹیم کے کپتان نے دوسرے ہی منٹ میں فیلڈ گول کر کے ٹیم کے جارحانہ رویے کو صاف کر دیا۔نیوزی لینڈ چوتھے منٹ میں ملنے والے پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھانے سے قاصر رہا، جبکہ ان کے کوچ گریگ نکول نے فارورڈ لائن میں ایک اور کھلاڑی بڑھانے کے ارادے سے کچھ دیر کے لئے گول کیپر کو پچ سے ہٹا لیا۔ برنک مین نے اس کا فائدہ اٹھایا اور 12ویں منٹ میں گول کر کے نیدرلینڈ کی برتری کو دگنا کر دیا۔دوسرے کوارٹر کے چوتھے منٹ میں کوئن نے نیدرلینڈ کا تیسرا گول کیا تاہم اس کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے اپنے گول کیپر کو واپس بلا کر مضبوط اپوزیشن کو کچھ دیر کے لیے خاموش رکھا۔بغیر کسی گول کے تیسرے کوارٹر کے بعد، زیپ نے چوتھے کوارٹر میں اسکور کیا۔ جسٹن بلاک کے پاس آخری لمحات میں پانچواں گول کرنے کا موقع تھا، تاہم ان کی کوشش گول کے قریب سے نکل گئی اور اسکور 4-0 ہی رہا۔نیدرلینڈ نے دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ پول سی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ادھر فرانس نے پیر کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول اے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 2-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔کلنگا اسٹیڈیم میں وکٹر شارلٹ نے فرانس کی جانب سے پہلا گول ساتویں منٹ میں کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کونر بیوچیمپ نے 15ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن آخر کار وکٹر نے 56ویں منٹ میں اپنا اور اپنی ٹیم کا دوسرا گول کر کے فرانس کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔فرانس پول اے میں دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہارنے کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔