خالد جاوید
کولگام //گلمرگ میںکھیلی گئی دوسری نیشنل جونیئر کرلنگ چمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ قومی سطح پر کھیلی گئی اس چمپئن شپ کا اہتمام کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے جموں وکشمیر کرلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے کیا۔ چمپئن شپ میںجموںکشمیرکے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ملک کی تقریباً سترہ ریاستوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب پر کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی صدر ڈاکٹر سلوجہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی۔ حنفیہ ماڈل انسٹی چیوٹ اشموجی ضلع کولگام کی طالبہ منازہ منظور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوںمیںخوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سکول انتظامیہ نے طالبہ کومبارک باد پیش کی۔
نیشنل جونیئر کرلنگ چمپئن شپ اختتام پذیر | کولگام کی طالبہ نے 2گولڈ میڈل اپنے نام کئے