ڈاکار// افریقی ملک سینیگال میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیگال میں 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ حادثے میں کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔