ملک بھر کے300سے زائد کھلاڑی ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے
گلمرگ//وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کل دوسری قومی کرلنگ(Curliung)چمپئن شپ 2022-23کی افتتاحی رسم پدم شری اعزاز یافتہ بھارتی پہلوان ر اور اولمپئین یوگیشور دَت نے ریلی گیئر (Religare)انٹر پرائزز لمیٹیڈ کی ایگزیکٹیو چیرپرسن اور کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا(CFI)کی صدر ڈاکٹر رشمی سلوجا کی موجودگی میں انجام دی۔ ریلی گیئر انٹر پرائزز لمیٹیڈلگاتار دوسرے سال اس چمپئن شپ کو اپنا تعاون فراہم کررہی ہے۔اس چمپئن شپ میں 15ٹیموںپر مشتمل بھارت کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے300سے زائدکھلاڑی اور آفیشلز سب جونیئر،جونیئر اور سینئر زمروں کے تحت حصہ لیں گے۔جموں کشمیر کرلنگ ایسو سی ایشن اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا(FCI)کی نگرانی میں کررہی ہے اور اس کے انعقاد میں جموں کشمیر سپورٹس کونسل بھی اپنا تعاون فراہم کررہی ہے۔برف کے شطرنج کے نام سے مشہور کرلنگ کا کھیل اندازوں کے برعکس ایک بہت ہی مشکل اور سخت کھیل ہے کیونکہ اس میں حکمت عملی کا زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔اس کھیل میںبرف کی ایک شیٹ پر بیٹھے کھلاڑی بھاری اورچکنی چٹانوںسے سرکتے ہوئے گول نشانے کی طرف جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ریلی گیئر (Religare)انٹر پرائزز لمیٹیڈ کی ایگزیکٹیو چیرپرسن اور کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا(CFI)کی صدر ڈاکٹر رشمی سلوجا نے کہا کہ ’’مجھے گلمرگ کی خوبصورت اور برف پوش پہاڑیوں کے پس منظر میںدوسری قومی کرلنگ چمپئن شپ کے آغاز پر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ان مقابلوں کے انعقاد سے بھارت میں سرمائی کھیلوں کی طرف لوگوں کے بڑھتے رجحان کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ چمپئن شپ ریلی گیئر کی طرف سے بھارت میں کرلنگ کے کھیل کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتی ہے ۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح ہماری کوششیں رنگ لارہی ہیں اور اس کے نتیجے میں بھارت بین الاقوامی سطح پر کرلنگ کے مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ریلی گیئر مستحق اتھیلیٹکس اور کھیل کود سے متعلق اداروں کی اسپانسرنگ کے ذریعے ملک میںبا معنی طریقے سے کھیل کود کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔
بھارتی پہلوان ، اولمپئین اور انڈین اولمپک ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر یوگیشور دت بھی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔چمپئن شپ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ اب بھارت میں سرمائی کھیلوں کو توجہ مل رہی ہے۔ بھارت اب ایسے کھیلوں میں دھیرے دھیرے آگے بڑھ رہا ہے جن کو روایتی طور پر نان مین اسٹریم تصور کیا جاتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ریلی گیئر جیسے تعاون کی بدولت اب بھارت کرلنگ کے کھیل میں چمپئن پیدا کرے گا۔بھارت کے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور نیشنل کرلنگ چمپئن شپ جیسے مقابلے ان کی صلاحیتوں میںمزید نکھارلائیں گے‘‘۔