یو این آئی
میکسیکو سٹی// میکسیکو کے شمالی شہر سیوڈاڈ جواریز کی ایک جیل پر کچھ حملہ آوروں کے حملے میں دس سیکورٹی گارڈ اور چار قیدی ہلاک ہو گئے ۔یہ بات چیہواہوا اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں کہی گئی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح بکتر بند گاڑی میں سوار کچھ مسلح افراد نے جیل کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے اتوار کو بعد میں جیل پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ جیل پر حملے میں 13 افراد زخمی اور 24 قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہو گئے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بکتر بند گاڑی میں سوار دو بندوق بردار مقامی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ۔