اونتی پورہ//انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مین رولنگ ٹرافی 2022 کل اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس IUST کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ میں سولہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ نے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سٹڈیز کے خلاف جیتا۔ پروفیسر منظور احمد ملک ڈین اکیڈمکس اور پروفیسر نصیر اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سمیر وزیر (چیئرمین سپورٹس کمیٹی) اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ اسلامک یونیورسٹی میں اختتام پذیر۔