کولگام//والی بال ایسوسی ایشن J&K کے زیر اہتمام J&K اسپورٹس کونسل کے تعاون سے گڈ گورننس ہفتہ اقدام کے تحت تین روزہ والی بال چیمپئن شپ کل بدرو، کولگام میں اختتام پذیر ہوئی۔ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کی لڑکیوں کی 4 ٹیموں سمیت کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا جس کے دوران 22 میچ کھیلے گئے۔اختتامی تقریب کے دوران، ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
کولگام میں3 روزہ والی بال چیمپئن شپ