پلوامہ//شاہ ظہورؔسپورٹس سٹیڈیم تملہ ہال میںجاری کھیل سرگرمیوں کے بیچ بدھ کو سید جعفر کرکٹ ٹورنامنٹ کیاہم مقابلے میں ایس جے سی سی تمہلہ ہال نے ٹہاب ٹائیگرس کو شکست دی ۔تملہال نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک اچھا سکور کیا اور ٹہاب کو 27رنوں سے ہرایا ۔ٹورنامنٹ میں شاہورہ علاقہ کی16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہورہ علاقہ میں قائم کئے گئے شاہ ظہورؔسپورٹس سٹیڈیم میں بنیادی کھیل سہولیات کی اشد ضرورت ہے اور علاقہ کے کھیل شائقین کی مانگ ہے کہ سٹیڈیم کو مزید جازب نظر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ مذکورہ سٹیدیم میں نومبر کے پہلے ہفتے میں شاہورہ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں شاہورہ اور پلوامہ تحصیلوںکی24نامی گرامی ٹیموں نے حصہ لیا۔معروف شاعر اور سماجی کارکن غلام نبی شاہ ظہورؔ کے نام سے منسوب اس سٹیڈیم کے قیام سے نہ صرف پلوامہ بلکہ شوپیاں ضلع کے کھیل شائقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات جن میں کھلاڑیوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ ،ٹیموں کو درکار ضروری کھیل سامان کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں ڈرسنگ روم تعمیر کیا جائے ۔