لوسیل //فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں میسی کی ارجنٹینا کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کروشیا کو 0-3 سے شکست دے کر پانچویں بار ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔اس سے قبل ارجنٹینا آخری بار 2014 میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا تاہم اسے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ا?خری بار ارجنٹینا کی ٹیم نے 1986 میں ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 ویں منٹ پلنٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1کی برتری دلا دی۔بعد ازاں، جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ارجنٹینا کی جیت کے امکان کو روشن کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹینا کو 0-2 کی برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف میں کروشیا نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہ مل سکی۔ارجینٹینا کے کھلاڑی جولین الواریز نے 69 ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور اپنی ٹیم کا تیسرا گول کر دیا۔کروشیا کی ٹیم باوجود کوششوں کی کوئی گول اسکور نہ کرسکی، اس طرح ارجینٹینا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کروشیا کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں جگہ بنالی۔یاد رہے کہ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں دو بار فٹ بال ورلڈ کپ کا چیمپئن رہ چکا ہے۔ گول کیپر ڈومینک لیواکووچ نے الواریز کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے لیواکووچ کے اوپر گیند پھینک کر ارجنٹائن کی برتری کو دوگنا کردیا۔ 2-0 سے پیچھے کروشیا دباؤ میں تھا اور پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گیند کو زیادہ سے زیادہ اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں جوسکو گارڈیول کی قیادت میں کروشیا نے شاندار دفاع کا مظاہرہ کیا تاہم 68ویں منٹ میں میسی نے گول کرکے ایک اور کوشش کی۔ میسی نے بڑے گارڈیول کو پیچھے چھوڑ دیا اور فٹ بال کو کروشیائی گول کے نزدیک الواریز کو دے دیا، جس نے گیند کو پوسٹ میں پہنچا دیا۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے چھٹی بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس یا مراکش سے ہوگا۔