دوحا// قطر میں فیفا ورلڈکپ کی جنگ محض 4ٹیموں تک سمٹ گئی ہے، برازیل، جرمنی، انگلینڈ، اسپین، پرتگال جیسی بڑی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے قاصر رہی ہیں تاہم پہلی بار مراکش نے پہلے کواٹر فائنلز اور اب سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 12 بجے شروع ہوگا، کروشیا کی ٹیم سال 2018 میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے جبکہ فائنل میں انہیں فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مراکش پہلی افریقی ٹیم ہے جس نے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے، انہوں نے یورپی ہیوی ویٹ بیلجیئم، اسپین اور پرتگال جیسی بڑی ٹیموں ہراکر ورلڈکپ میں اپنا سفر اب تک جاری رکھا ہے۔دوسری جانب فرانس اور ارجنٹینا دونوں ہی تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے خواہاں ہیں، وہ پریوں کی کہانی کوختم کرنے کے لیے فیورٹ ہوں گے لیکن ہرجگہ غیر جانبدار لوگ یقینی طور پر چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ کسی نئی ٹیم کی جیت ہواور وہ نویں عالمی چیمپئن ٹیم بن جائے۔اب دیکھتے ہیں،مراکش یا کروشیا میں سے کون سی ٹیم فٹ بال عالمی کپ کی فاتح بن کر نئی تاریخ رقم کرتی ہے۔کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو 0-1، مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کو 1-4 سے شکست دی، بیلجیم کے ساتھ میچ بغیر کسی گول برابر رہا جبکہ جاپان اور برازیل کو پنلٹی شوٹ پر شسکت دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔
ارجنٹینا کے پال اور ماریاصحت یاب | کروشیا کا سامنا کرنے کے لیے فٹ
دوحہ// ارجنٹینا کے روڈریگو ڈی پال اور اینجل ڈی ماریا اپنی اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب وہ فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کروشیا کا سامناکرنے کے لیے تیار ہیں۔البسیلیسٹی کے فٹ بال مینیجر لیونل اسکالونی نے یہ اطلاع دی۔منیجر لیونل نے کہا، ‘‘ہم لوگ مل کرکل تک فیصلہ کریں گے کہ پال اور ماریا دونوں انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کروشیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کتنے فٹ ہیں اور وہ کتنے منٹ میدان میں ڈٹے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دونوں کھیلنے کے لیے اب فٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پال ہیمسٹرنگ کے مسئلے اور ڈی ماریا کواڈریسیپس اسٹرون سے جوجھ رہے تھے ۔کروشیا اب تک اپنے دو ناک آؤٹ میچوں میں جاپان اور برازیل کے خلاف لگاتار پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے ، جبکہ ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 2-1 اور نیدرلینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر آگے کا راستہ صاف کرلیاہے ۔