سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (ڈی پی ای ایس) کے زیر اہتمام انٹر کالج پینک سلات چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔تین روزہ ایونٹ میں کشمیر صوبے کے 14 کالجوں کے مردوں اور خواتین دونوں زمروں میں 200 Pencak Silat کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،خواتین کے زمرے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بارہمولہ مجموعی طور پر چیمپئن رہا جبکہ گاندھی میموریل کالج سری نگر رنر اپ کے طور پر سامنے آیا۔ تیسری پوزیشن جی ڈی سی بڈگام کو ملی۔مردوں کے زمرے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ جی ڈی سی سنبل اور گاندھی میموریل کالج نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔