لاہور//انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جبکہ ایک بار پھر فواد عالم کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی ا?غا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ جو لڑکے منتخب کیے گئے ہیں وہ پرفارم کر کے ا?ئے ہیں، سعود شکیل پچھلے تین سال سے پرفارم کر رہے ہیں، اگر کوئی ایک دم سے اس سال پرفارم کر دیتا ہے اور اگر سعود شکیل کو اس سیزن میں پرفارمنس دکھانے کا موقع نہیں ملا ہے۔
تو وہ یقیناً اس لڑکے سے ا?گے نہیں جاسکتا۔حارث رؤف کو منتخب کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ ا?پشنز دستیاب نہیں اور پھر شاہین شاہ سمیت ہمارے کچھ کھلاڑی انجری کا بھی شکار ہیں، حارث ٹی20 کی طرح ٹیسٹ میں بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور ہم ان کے ورک لوڈ کو پیشہ ورانہ انداز میں مینج کرنے کی کوشش کریں گے۔