سری نگر، 20 نومبر// کشمیر یونیورسٹی کے ہاسٹل انتظامیہ نے زکورہ کیمپس میں وائس چانسلر کے کاسکو بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے کیا جبکہ پروفیسر اعزاز اے وانی پرووسٹ (بوائز) پروفیسر گوہر بشیر وکیل ڈائریکٹر آئی او ٹی اور ڈاکٹر امتیاز احمد چیف پراکٹر کے علاوہ بوائز ہاسٹلز کے وارڈنز، میڈیکل آفیسر، ڈپٹی چیف پراکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نثار نے غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مستقبل میں مزید غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں جیسے کوئز مقابلے، بیڈمنٹن اور والی بال ٹورنامنٹس کے انعقاد پر زور دیا۔ انہوں نے ایسے پروگراموں کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پروفیسر اعزاز احمد وانی نے کہا کہ وہ کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے طویل رکاوٹوں کے بعد ہاسٹل بورڈرز کو میدان میں دیکھ کر خوش ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میچ کے شیڈول کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔افتتاحی میچ شیخ العالم بوائز ہاسٹل بلاک اے اور شیخ العالم بوائز ہاسٹل بلاک بی کے بورڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔