دوحا// فیفا نے قطر میں ورلڈ کپ سے ریکارڈ کمائی کی امید باندھ لی، روس میں کھیلے گئے گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو 5.4بلین ڈالر سے زیادہ آمدنی کی توقع ہونے لگی، منتظمین کو میگا ایونٹ کے شایان شان انعقاد سے تمام تنازعات کے دم توڑنے کا بھی یقین ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہورہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کیلیے میزبان ملک کی جانب سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،کئی انتہائی خوبصورت اسٹیڈیمز بھی تیار کیے گئے تاہم مغربی میڈیا کی جانب سے شوپیس ایونٹ کے دوران قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت مختلف ایشوز اٹھائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے فی الحال ورلڈ کپ کے گرد تنازعات کی دھول دکھائی دے رہی ہے، البتہ منتظمین کو مکمل یقین ہے کہ جیسے ہی ورلڈ کپ شروع ہوتا یہ۔تنازعات بھی دم توڑ دیں گے اور پوری توجہ میدان میں ہونے والے ایکشن پر مرکوز ہوجائے گی۔فیفا کو بھی قطر میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے، وہ پہلے ہی 2لاکھ 40ہزار ہاسپٹلٹی پیکجز فروخت کرچکی ہے،فیفا حکام کو پوری امید ہے کہ 2018میں روس میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حاصل ہونے والی 5.4 بلین ڈالر کی آمدن کا ریکارڈ اس بار ٹوٹ جائے گا،موسم موافق ہونے کی وجہ سے تمام میچز کے دوران ہاس فل ہونے کی امید ہورہی ہے۔ ٹیموں اور دنیا بھر سے آنے والے شائقین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی بھرپور توجہ دی جانے لگی، اس کے ساتھ میزبان ملک کی جانب سے کچھ قوانین میں نرمی بھی برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
فیفا نے اس ورلڈ کپ کے لیے ایک مرکزی میڈیا حب تیار کیا ہے جہاں تمام براڈ کاسٹرز اور پریس کام کریں گے۔ یقین جانیے کہ میڈیا سینٹر کو دیکھ کر ا?نکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ اس ورلڈ کپ پر ہونے والے اخراجات کا اندازہ اس میڈیا سینٹر کو دیکھ کر ہی ہوجاتا ہے۔بلاشبہ قطر نے اس ورلڈ کپ کے لیے بے تحاشہ خرچہ کیا ہے لیکن پھر بھی اب تک وہ جوش خروش نظر نہیں ا?رہا جو فیفا ورلڈ کپ کی روایت ہے۔ر ممکن ہے کہ جیسے جیسے میچ قریب ا?ئیں ویسے ویسے یہاں کا ماحول بھی تبدیل ہوتا رہے۔
فٹ بال ورلڈ کپ کل سے